رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں سیالکوٹ چیمبر میں ایک سیمینار

رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ...

  

لاہور(پ ر) رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق تاجروں اور بزنس کمیونٹی میں شعور و آگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں سیالکوٹ چیمبر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آرٹی او سیالکوٹ سید عمران رضا کاظمی‘ کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون آر ٹی او احمد شجاع خان اور ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو بی ٹی بی آر ٹی او تحسین صادق تارڑ نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر کے ممبران‘ مختلف تاجر رہنما اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس رضاکارانہ ادائیگی سکیم تاجروں اور دیگر بزنس کمیونٹی کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے لہذاانہیں اس سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے۔

مزید :

کامرس -