غیرملکی سفیر پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، میاں ہمایوں پرویز

غیرملکی سفیر پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، میاں ہمایوں پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ملکوں کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مقیم غیرملکی سفیر اہم اثاثہ ہیں اور وہ دینا بھر میں پاکستان کے امیج کی حقیقی عکاسی پیش کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں غیرملکی سفیر پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہ سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ کر سکتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرسی سی آئی کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں مختلف ملکوں کے سفیروں کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں نئے آنے والے اور رخصت ہونے والے سفیر شامل تھے۔ سفیروں میں افغانستان کے سفیرحضرت عمر زخی وال ڈین آف ڈپلومیٹک کارپ اور ارجنٹائن کے سفیر روڈالفو جے مارٹن بنگلہ دیش کے سفیر سہراب حسین، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست، متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ عبداللہ ال باشا، کوریا کے سفیر سونگ جونگ ہوائن، رومانیہ کے سفیر ایملین ایان ،اور تھائی لینڈ کے سفیر سشرٹ لینگ سینگتھن شامل تھے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر نے امید ظاہر کی کہ رخصت ہونے والے سفیر بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج پیش کریں گے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مالیاتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی معشیت کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔
اور یہ دینا کی تیز اور ابھرتی ہوئی معشیتوں میں سے ایک ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ارجنٹائن کے سفیر ,Rodolfo J. Martin-Saravia نے کہا کہ انہوں نے بارہ سال پاکستان میں گزارے ہیں اور پاکستان میرے لیے دوسرا گھر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی محبت اور مہمان نوازی کا دنیا میں ثانی نہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا چیمبر اس کی معاشی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس ضمن میں راولپنڈی چیمبر کا کردار قابل ستائش ہے جس نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بنگلا دیش کے سفیر سہراب حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش برادر اسلامی ملک ہیں جن کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں اور ان تعلقات میں وقت کے ساتھ تیزی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2012 میں راولپنڈی چیمبر کے وفد کے ساتھ بنگلا دیش میں میڈان پاکستان نمائش کے انعقاد کے موقع پر چیمبر کے ساتھ مل کر کام کیا آخر میں راولپنڈی چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے غیر ملکی سفیروں کو یادگاری سووئنیر دیئے۔

مزید :

کامرس -