کاشتکار مونگ پھلی کی بہتر پیداوار کیلئے کاشت 15مارچ تک مکمل کرلیں ، ماہرین زراعت

کاشتکار مونگ پھلی کی بہتر پیداوار کیلئے کاشت 15مارچ تک مکمل کرلیں ، ماہرین ...

  

فیصل آباد(آن لائن) ماہرین زراعت نے مونگ پھلی کی کاشت کرنے والے کاشت کاروں کو مونگ پھلی کی فصل سے بہتر پیداوراحاصل کرنے کے لئے کاشت 15مارچ تک مکمل کرنے کا مشورہ دیاہے ،ماہرین کے مطابق مونگ پھلی بارانی اور پانی کے وسائل والے علاقوں میں یکساں طورپرآسانی سے کاشت کیاجاسکتاہے ،پانی کے وسائل والے علاقوں میں کاشتکاربھرپوراورصحت مند فصل کے حصول کے لئے نایاب مونگ پھلی 2011،نایاب مونگ پھلی2006،اورآزری مونگ پھلی2006،جبکہ بارانی اور کم پانی کے وسائل والے علاقوں میں ایم 6ہی کاشت کریں۔

،ان اقسام کی پیداواری صلاحیت 25من فی ایکڑسے زائد تک جاسکتی ہے ،ماہرین زراعت نے مزید بتایاکہ کاشتکار مونگ پھلی کی فصل کی بیجائی کے وقت 10 سے 12کلوتک فی ایکڑبیج استعمال کریں اوربیج کو قبل ازبیجائی جراثیم کش ادویات ضرورلگائیں تاکہ مستقبل میں بیج محفوظ اورصحت مندرہے۔

مزید :

کامرس -