ناروے پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہش مند

ناروے پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہش مند

  

اسلام آباد(آن لائن) ناروے کی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے شعبہ میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی ای) کی شرح میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔

پاکستان میں ناروے کے سفیر ٹورے نیڈربو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ناروے کے اقتصادی روابط میں مزید اضافے کیلئے شعبہ جاتی بنیادوں پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کی کمپنی ٹیلی نار پاکستان میں پانچ ہزار افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے پاکستان کی معاونت میں مزید اضافہ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیلئے تیار ہے

مزید :

کامرس -