حصص کے کاروبار میں مندا‘ انڈیکس3نفسیاتی حدیں گرگیا

حصص کے کاروبار میں مندا‘ انڈیکس3نفسیاتی حدیں گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32700، 32600 اور 32500 پوائنٹس کی تین نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 160.27 پوائنٹس کی مندی سے 18963.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.59 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 410.78 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 177.17 پوائنٹس کی مندی سے 15137.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 97.83 پوائنٹس کی کمی سے 11252.78 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 116.36 پوائنٹس کی مندی سے 15313.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سب سے زیادہ تیزی اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 10 روپے کے اضافہ سے 390 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اے کے ڈی کیپیٹل کے حصص کی سودے بھی 8.80 روپے کی تیزی سے 184.91 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور فیروزسنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 34.99 روپے کی مندی سے 865.01 روپے اور فیروزسنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت بھی 29.65 روپے کی کمی سے 972.51 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پی آئی اے سی (اے) کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 51 لاکھ 23 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.55 روپے سے شروع ہو کر 8.60 روپے پربند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیقی کمپنی کے 1 کروڑ 18 لاکھ 61 ہزار 500 حصص کے سودے 21.02 روپے سے شروع ہو کر 21.02 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 84 لاکھ 83 ہزار 470 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 77 کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 823 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 4 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ 77 ہزار 829 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 71 ارب 17 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار 882 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 7 لاکھ 58 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -