کالا دھن جائیداد کی خریداری میں استعمال ہو رہا ہے : ٹیکس ریفامز کمیشن

کالا دھن جائیداد کی خریداری میں استعمال ہو رہا ہے : ٹیکس ریفامز کمیشن

  

کراچی(آن لائن) کالا دھن جائیداد کی خریداری میں استعمال ہو رہا ہے ، حکومت پراپرٹی کا تخمینہ معلوم کرنے کا طریقہ کار بنائیں ، ٹیکس ریفامز کمیشن نے تجاویز پیش کر دی۔ٹیکس ریفارمز کمیشن نے تجویز دی ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہر سال پراپرٹی کی قیمتوں کا تعین کسی کمپنی یا خود مختار ادارے سے کرائیں اور جائیداد کی حاضر قیمت کے کم از کم 75 فیصد پر ٹیکس نافذ کریں۔پراپرٹی کا تخمینہ معلوم کرنے کا کوئی مناسب نطام نہ ہونے کے باعث لوگ پراپرٹی کی قیمت کا 25 فیصد سے بھی کم ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب ٹیکس سے بچنے کی خاطر کالا دھن رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں لگایا جا رہا ہے اس لئے وفاق اور صوبائی حکومتیں جائیداد کا تخمینہ معلوم کرنے کے لئے کوئی بہتر نظام متعارف کرائیں۔

مزید :

کامرس -