داتاٹاؤن میں خصوصی اجلاس،انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

داتاٹاؤن میں خصوصی اجلاس،انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ

  

لاہور( جنرل رپورٹر) ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ؤن کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس گزشتہ روز داتا ٹا ؤن آفس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ معظم علی سپرہ نے کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عاصم سلیم،ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن اقبال فرید ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے ،ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات،ٹا ؤن ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی مو جود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب کو مختلف محکموں نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری لو کل گورنمنٹ پنجاب نے داتا گنج بخش ٹا ؤ ن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ؤن میں جا ری ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ٹائر شاپس، کباڑخانوں اور قبرستانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -