یوسی 263میں مرضی کے ووٹ کاسٹ کرا رہے ہیں سب انسپکٹر کی دیدہ دلیری

یوسی 263میں مرضی کے ووٹ کاسٹ کرا رہے ہیں سب انسپکٹر کی دیدہ دلیری

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی یونین کونسل 263کے الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنوں پر دوسرے تھانوں سے تعینات پولیس افسر اور اہلکار ووٹروں کے ساتھ بداخلاقی کے ساتھ پیش آئے بلکہ کئی پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس افسر مقامی صحافیوں سے بداخلاقی کرتے رہے تھا نہ ستوکتلہ کے انچارج انسپکٹرجاوید صدیق نے کہا کہ مجھ کو ایس پی کا حکم ہے کہ صحافیوں کو کسی قسم کی کوریج نہ کرنے دیں سب انسپکٹر طارق جاوید نے صحافیوں سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو یہاں کھڑے نہیں ہونے دیں گے ہم اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کروا رہے ہیں مجھے اعلیٰ افسروں کی طرف سے حکم ہے جس پر مقامی صحافیوں نے پولیس کے اس رویہ پر شدید احتجاج کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -