بسنت جیسے ہندووانہ تہوار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں،عبدالستار نورانی

بسنت جیسے ہندووانہ تہوار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں،عبدالستار نورانی

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی رہنماء حضرت علامہ مولانا پیر محمد عبدالستار نورانی خلیفہ مجاز آستانہ عا لیہ رتہ شریف نے کہا ہے کہ بسنت جیسی جان لیوا اور ہندووانہ کھیل کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اس میں جانوں کے نقصان کا بھی خطرہ رہتا ہے۔

اور ڈور پھرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کے بہت سارے واقعات روہو چکے ہے ایک وہ وقت تھا جب مسلمان حکمران جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھتے تھے مگر اب وہ وقت آگیا ہے کہ حکمرانوں کو صرف اپنی جان کی حفاظت کی ہی فکر رہ گئی ہے باقی جو مرضی مرے یالٹ جائے ان کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا بسنت جیسے غیر اسلامی کھیل پر فوری طور پرپابندی لگائی جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -