گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،85افراد گرفتار

گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،85افراد گرفتار

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 815مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر27دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 26,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،57افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر85افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔دریں اثناء عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ضرار شہید روڈ،لال پل اور کینال روڈپر کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا یا۔

اور2ٹرک سامان ناجائز تجاوزات اپنے قبضہ میں لے لیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -