ریاست کی سالمیت سیاست اور شخصیات سے اہم ہے،بیگم فوزیہ مبشر

ریاست کی سالمیت سیاست اور شخصیات سے اہم ہے،بیگم فوزیہ مبشر

  

لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنما بیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ ریاست اوراس کی سا لمیت سیاست اورشخصیات سے اہم ہے ہمیں ہرصورت پاکستانیت اور قومی مفادات کومقدم رکھنا ہوگا اناپرستی سے ہستی اور اچھی خاصی گھرستی فناہوجا تی ہیاس وقت ہمیں اپنی اپنی ذات نہیں بلکہ پاکستان اورپاکستانیوں کیلئے سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے ڈر ہے اپوزیشن قوتوں کاپرتشدداحتجاج خدانخواستہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارنہ کردے۔اپوزیشن والے اپنی بہترسیاسی پوزیشن کیلئے فاؤل پلے اورنعشوں پرسیاست کرنے سے گریزکر یں ۔پاکستان کی بقاء کارازقومی یکجہتی سمیت سیاسی رواداری کے فروغ جبکہ تعمیری اوراصولی سیاست میں پوشیدہ ہے۔

مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ آئے دن ہونیوالی بیجا ہڑتالوں اوراحتجاجی مظاہروں کے سبب قومی معیشت کوشدیدنقصان پہنچتا ہے،یہ جوش نہیں ہوش کاوقت ہے۔ جلوسوں ،ریلیوں اوراحتجاجی مظاہروں کے نام پرمعصوم عوام کی زندگیاں اورمعاشی سرگرمیاں داؤپرنہ لگائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ناخوشگوارواقعہ سے بچاؤکیلئے پی آئی اے کے باشعوراہلکاروفاقی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ انہیں اپنے سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کرنیوالے ان کے دوست نہیں دشمن ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -