موسم سرما کے باوجود طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، یوسف اعوان

موسم سرما کے باوجود طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، یوسف اعوان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ جس طرح کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ سردیوں میں بھی جاری ہے اس حساب سے حکمرانوں کی جانب سے 2018میں لوڈشیڈنگ بحران ختم کرنے کے دعوے پورے ہوتے نظر نہیں آتے۔

ملک میں موسم سرماکے باوجود طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی بحران سے ستائے عوام گیس تک سے محروم ہیں مختلف علاقوں میں 12تا14گھنٹے بجلی بند جبکہ گیس رات میں ایک دوگھنٹوں کے لئے میسر آتی ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے 10کروڑعوام سراپا احتجاج ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -