بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،میاں ایوب

بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، صاف پانی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی جیسے بنیادی انسانی حقوق حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں لیکن پیپلز پارٹی ضدی حکومت کو کسی صورت عوام کے بنیادی حقوق سلب نہیں کرنے دیگی ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بحران سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے مظاہرین کو دھمکی دینا جمہوری روایات کیخلاف ہے، انہیں قومی ادارے کی نجکاری سے قبل پارلیمنٹ، عوام اور پی آئی اے ملازمین کو اعتماد میں لینا ہوگا، سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات اور تحفظات دور کئے بغیر ادارے کی نجکاری آمرانہ فعل ہوگا جسکی پیپلز پارٹی کسی صورت حمایت نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے کسان اور کاشتکارکوزندہ درگور کر دیا ،دنیا بھر میں زراعت پر سبسڈی کا نظام ہے لیکن ظالم جابر حکمرانوں نے اسے ختم کر دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی مداحل پر عائد تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے،زرعی نظام پر سبسڈی کا نظام بحال کیا جائے،سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کا وعدہ پورا کیا جائے،فصلوں کی انشورنس پالیسی اور کوآپریٹو کمپنیوں کی تشکیل کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -