سنٹرل پارک ہسپتال لاہورمیں 300بیڈز کے بلاک کی کھدائی کا آغاز

سنٹرل پارک ہسپتال لاہورمیں 300بیڈز کے بلاک کی کھدائی کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سنٹرل پارک ہسپتال لاہور میں 300بیڈز کے توسیعی بلاک کی کھدائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔جنوبی لاہور کی کثیر دیہاتی آبادی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سنٹرل پارک ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیزمیاں طاہر جاوید نے بیلچہ کے ساتھ کھدائی کرکے نئے بلاک کے تعمیری کام کا باقائدہ آغاز کیا۔اس موقع پر سنٹرل پارک میڈیکل کا لج کے ڈین پروفیسراختر سہیل چغتائی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار سلیم فاروقی ، سینئر فیکلٹی ممبران اور عملہ نے بھی شرکت کی۔نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے اس اقدام سے جدید ترین میڈیکل سہولیات اور تجربہ کار طبی ماہرین کی خدمات میسر ہوں گی۔ 300بیڈز کے نئے بلاک کی تعمیر سے سنٹرل پارک ہسپتال500بیڈز کے بڑے جنرل ہسپتال میں تبدیل ہوجائے گا جہاں طب و جراحی کے تمام شعبہ جات کی خدمات حاصل ہوں گی۔سنٹرل پارک ہسپتال علاقے کے پسماندہ اور غریب عوام کیلئے ایک اہم علاج گا ہ ہے ۔ ضلع لاہور اور قصور کے نواحی دیہات سے مریضوں کی کثیر تعداد ہسپتال کا رُخ کرتی ہے جہاں مستحق مریضوں کو علاج کی مفت اور رعایتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -