پاکستان فریڈ م موومنٹ نے لازمی سروسز ایکٹ کو غیر ضروری قرار دے دیا

پاکستان فریڈ م موومنٹ نے لازمی سروسز ایکٹ کو غیر ضروری قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پاکستان فریڈ م موومنٹ کی طرف سے خیبر پختونخوا میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی طرح ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بھی پریشان کن ہے عوامی مفاد کے پیش نظر کے پی کے حکومت ڈاکٹروں سے مذاکرات کی میز پر معاملات حل کرے تا کہ عام آدمی کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی جاری رہ سکے ،پاکستان فریڈم موومنٹ کے چئیرمین ہارون خواجہ نے زور دیا کہ اداروں کو نقصان پہنچانے اور محاذ آرائی کی بجائے افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جانا چاہیے بالخصوص صحت کے شعبے میں بیمار لوگوں کے علاج معالجے میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ،حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی ،ہارون خواجہ نے ڈاکٹرز کمیونٹی سے بھی اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری رکھیں۔