علامہ غلام رسول سعید ی کی فکر امن پسندی کا درس دیتی ہے،راغب حسین نعیمی

علامہ غلام رسول سعید ی کی فکر امن پسندی کا درس دیتی ہے،راغب حسین نعیمی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اشاعت دین اورفروغ علم کیلئے علماء اہل سنت کا کردار ناقابل فراموش ہے۔علامہ غلام رسول سعیدیؒ کی فکر امن پسندی،علم دوستی ،انسانی ہمددری ا ورتحقیقی کلچر کواپنانے کادرس دیتی ہے۔شارح بخاری ومسلم دورحاضر میں اسلاف کی حقیقی نشانی تھے وہ موجودہ زمانہ کی عبقری شخصیت تھے ۔علامہ سعیدی کی تحریری خدمات کی گزشتہ اورموجودہ صدی میں کوئی مثال نہیں ملتی ان کی دینی ،ملی ،سماجی اورعلمی کارناموں کواہل علم وادب کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علامہ غلام رسول سعیدی ؒ اورمولانا پیر محمدچشتی کی یاد میں منعقدہ ’’علماء اہل سنت تعزیتی ر یفرنس ‘‘سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،ڈاکٹر جمیل الرحمان چشتی اور ڈاکٹر مسعود احمدودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تعزیتی ر یفرنس میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،ممتاز عالم دین مولانا غلام نصیرالدین چشتی،مولانا محبوب احمد چشتی،مفتی نعیم احمدصابری،مفتی محمدہاشم ،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مفتی سیدزین العابدین شاہ،مولانا محب الرسول ،قاری محمدمنظور احمد،قاری محمدامیر قادری ، قاری عبدالرحمان جامی،مفتی فیصل ندیم،محمدعمران حسین نعیمی،قاری محمدرفیق نقشبندی، قاری محمدذوالفقار علی نعیمی،مفتی بلال فاروق نعیمی ،جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،طلبہ ا ورعامۃ الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -