وزیر اعظم کا ایم اے شیدا اور ان کے صاحبزادے محمد مسعود چودھری سینئر ایڈووکیٹ کی تصانیف کو زبردست خراج تحسین

وزیر اعظم کا ایم اے شیدا اور ان کے صاحبزادے محمد مسعود چودھری سینئر ایڈووکیٹ ...

  

لاہور( پ ر) وزیر اعظم نواز شریف نے گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان و ممتاز دانشور چودھری ایم اے شیدا شہید کی قیام پاکستان کے تناظر میں تحریر کردہ آفاق تصنیف اور ان کے صاحبزادے محمد مسعود چودھری سینئر ایڈووکیٹ و روحانی سکالر کی دین و دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے پر مبنی کتابوں کی اشاعت پر زبردست الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کتابوں کی جتنی بھی عزت و تقویم کی جائے کم ہے کیونکہ یہ جذبہ حب الوطنی اور قومی ایثار سے سرشار ہو کر لکھی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے خصوصی مراسلہ میں امید ظاہر کی ہے کہ ایم اے شیدا کے صاحبزادے مسعود چودھری ان کی حکومت اور پوری قوم کی یونہی اپنی بیش قیمت تحریروں کے ذریعے رہنمائی کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ متعارف ہونے والی اوپن ہارٹ سرجری کے متبادل ذریعہ علاج کے تجربے کے لئے قدیم مسلم لیگی کارکن ایم اے شیدا نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کر کے 28 مارچ 2015ء کو جام شہادت نوش کیا تھا جن کی برسی اگلے ماہ 28 مارچ کو ان کی رہائش گاہ پر ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -