تحریک انصاف 2018کے الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،عمر کسانہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ الیکشن 2018میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حا صل کرے گی اور عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے اگر عام الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی تو اس وقت بھی پی ٹی آئی اقتدار میں ہوتی اور عمران خان وزیر اعظم ہوتے ۔2013کے الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکن دھاندلی سے بے خبر رہے جسکی وجہ سے ہم متعدد سیٹیں ہار گئے تاہم آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکن دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔
اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت مہنگائی ،بے روزگاری اور کرپشن اپنے عروج پر ہے تحریک انصاف ہی اقتدار سنبھال کر پنجاب اور دیگر صوبوں کے حالات بہتر کرے گی ۔