انجمن تاجران نے تاجروں کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا،اعجاز خان

انجمن تاجران نے تاجروں کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا،اعجاز خان

  

لاہور ( پ ر)پاکستان ایسوسی ایشن آف شوز ایسریز (پاسہ) کے چیئرمین اعجاز خان نے کہا ہے کہ انجمن تاجران لاہور نے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کر کے حکومت کو انہیں حل کرنے پر مجبور کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، اعجاز خان نے کہا کہ انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے جب سے تاجروں کے مسائل حل کروانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اس وقت سے تاجر برادی کے بہت سے مسائل انکی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں ، مجاہد مقصود بٹ تاجروں کے حقیقی رہنما ہیں اور وہ دن دور نہیں جب انکی قیادت میں تاجروں کے تمام مسائل حل ہو جائینگے۔

، انہوں نے کہا کہ حاجی مجاہد مقصود بٹ نے جب سے انجمن تاجران لاہور کی کمان سنبھالی ہے حکومت بھی تاجروں کے مسائل حل کرنے پر مجبور ہو چکی ہے انہوں نے حاجی مجاہد مقصود بٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف شوز ایسریز کے مسائل بھی حل کروانے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -