حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کر رہی ہے،ثمینہ گھرکی
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ حکومت کی نام نہاد تجربہ کارٹیم نے الیکشن کے دوران ملکی مسائل حل کرنے کیلئے جوبڑھکیں ماری تھیں اب حکومت میں آنے کے بعد وہ صرف اخبارات کے اشتہارات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہیں حکومت عوامی مسائل میں کمی لانے کی بجائے دن بدن عوام کے مسائل میں اضافہ کررہی ہے۔
دوسری جانب ملکی قرضے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکے ہیں اورغریب آدمی آج بھی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت غریب مکاؤ اوراپنی فیکٹریاں بناؤ کی پالیسی پرگامزن ہے ۔