قومی تاجر اتحاد کا ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں ترقیاتی کام کرانے پر صاحبزادہ سیف الرحمن کو خراح تحسین

قومی تاجر اتحاد کا ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں ترقیاتی کام کرانے پر صاحبزادہ سیف ...

  

لاہور (پ ر)قومی تاجر اتحاد نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں سکیورٹی اور سیوریج کے بہترین انتظامات پر سوسائٹی کے صدر صاحبزادہ سیف الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالتے ہی سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کا جال بجھا دیا تھا جس کی وجہ سے آج ماڈل ٹاؤن میں رہنے والوں کی زندگی آسان ہو گئی ہے گزشتہ روز قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین جاوید اقبال نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے دفتر میں صدر صاحبزادہ سیف الرحمان سے ملاقات کی اور کہا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو ماڈل ٹاؤن جیسے پوش علاقے بھی مسائل کا گڑھ تھے صاحبزادہ سیف الرحمان نے نہ صرف رہائشیوں کے دیرینہ مسائل حل کئے بلکہ ماڈل ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا بھی جال بچھا دیا جس کی وجہ سے رہائشیوں نے صاحبزادہ سیف الرحمان کو دوبارہ منتخب کیا ۔ اس موقع پر محمد عمران اور سلیم اقبال بھٹی بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -