یونین کونسل 41میں پی سی سی سٹریٹ اور سیوریج پائپ لائن کا افتتاح

یونین کونسل 41میں پی سی سی سٹریٹ اور سیوریج پائپ لائن کا افتتاح

  

لاہور ( پ ر ) مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر نے یوسی 41بستی جیون شاہ میں پی سی سی سٹریٹ اور سیوریج کی پائپ لائن کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک میں تعلیم اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، صحت کے نظام کو دن بدن بہتر سے بہتر کیا جا رہا ہے ، یہ میاں برادران کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حلقہNA-124 ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی دن رات کی جدوجہد سے ایک ماڈل حلقہ بن گیا ہے ۔ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں بے شمار ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے کوئی بھی جماعت مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -