موجودہ حکمران عوام کے مسائل سے بالکل بے خبر ہیں،عبدالعلیم خان

موجودہ حکمران عوام کے مسائل سے بالکل بے خبر ہیں،عبدالعلیم خان

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خاں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گفتگو کرنے کیلئے موکل فارم میں پہنچ گئے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل اور آٹا دال سبزی کے بھاؤ سے بالکل بے خبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قومی اداروں کو نیلام گھر بنا رکھا ہے سابق ایم این اے سردار کامل عمر،سابق ناظم سردار عاقل عمر،خالد محمود گجر نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ مظلوم ،محروم وغریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریرز ہو چکا ہے اس وقت وعدوں کا وقت نہیں ہے حکمران عمل کرکے دکھائیں اورنج ٹرین کی عوام کو کوئی ضرورت نہیں عوام کو پیٹ بھرنے کیلئے حلال رزق کی ضرورت ہے میٹروبس اورنج ٹرین کے منصوبے حکمران اپنی جیبوں کو بھرنے کیلئے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر موکل فارم مانگامنڈی میں سردارکامل عمر،سردار عاقل عمرکی دعوت پر ضلع لاہور سے تحریک انصاف کے درجنوں سینئر رہنماؤں نے شرکت کی جن میں عبدالعلیم خاں ،جمشید اقبال چیمہ،میاں حامدمعراج ،چوہدری طالب حسین سندھو، سابق ایم پی اے میاں جمیل احمد ،مہرواجد علی سابق ڈپٹی میئر،سابق ناظم ملک عظمت کھوکھر شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -