سیلاب سے بچاؤ کے لئے جامع پروگرام

سیلاب سے بچاؤ کے لئے جامع پروگرام

  

(قرۃ العین فاطمہ(لاہور)

مکرمی !پاکستان میں ہر سال مون سون بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر سیلاب شدید تباہی مچاتا ہے جس سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے رواں سال میں سیلاب کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بچانے اور عوامی اور حکومتی انفراسٹرکچر کی حفاظت کے حوالے سے جامع روڈ میپ تشکیل دیا جانا خوش آئند ہے۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب کی طرف سے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات آنے والے مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے ملک کو محفوظ رکھیں گے اور ملک تباہی سے بچ جائے گا۔(عظمیٰ سلیم،لاہور)

مزید :

اداریہ -