یمن سے فائر کیا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا، سعودی عسکری اتحاد

یمن سے فائر کیا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا، سعودی عسکری اتحاد

  

صنعاء(این این آئی)سعودی عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب کی طرف داغا گیا ایک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ بیلاسٹک میزائل ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کیا گیا تھا۔ ریاض حکومت کے مطابق اتحادی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا، جہاں سے یہ میزائل چھوڑا گیا تھا۔ گزشتہ برس شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران حوثی باغی پہلے بھی اس طرح کے راکٹ فائر کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -