شنگھائی تعاون تنظیم ایران کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون میں اضافہ کرے گی

شنگھائی تعاون تنظیم ایران کے ساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون میں اضافہ کرے ...

  

تاشقند (اے پی پی) شنگھائی تنظیم تعاون کے انسداد دہشتگردی سے متعلق ادارہ افغانستان میں کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر ایران کے خصوصی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھائے گی۔ تنظیم کے انسداد دہشتگردی سے متعلق ادارے کے سربراہ یوگینی سیسوئیو اور ازبکستان میں ایران کے سفیر بہمان درمانی کے درمیان اہم ملاقات میں افغانستان کے شمالی صوبوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے دہشت گردی کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات کے تبادلہ کے اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ ایران کے خصوصی اداروں کے نمائندوں کو تاشقند میں ہونے والی شنگھائی تنظیم تعاون کی انسداد دہشتگردی سے متعلق کانفرنس میں مدعو کیا گیا۔

واضح رہے کہ شنگھائی تنظیم تعاون کے رکن ممالک میں روس، چین، قزاخستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ جون 2015 ء میں پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی رکنیت کی فراہمی کا عمل شروع ہوا۔ بیلارس، منگولیا، ایران اور افغانستان اس کے مبصر ممالک ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -