پاپا نیوگنی میں 6.3 شدت کا زلزلہ

پاپا نیوگنی میں 6.3 شدت کا زلزلہ

  

پاپا نیوگنی (اے پی پی) پاپا نیو گنی میں 6.3 شدت کے زلزلہ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاپا نیو گنی میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کے باعث پاپا نیو گنی میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی آنے کے خطرے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن امریکی جیولوجیکل سروے نے اس خطرے کو مسترد کر دیا ہے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -