روس میں داعش کے سات جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ

روس میں داعش کے سات جنگجو گرفتارکرنے کا دعویٰ

  

ماسکو(این این آئی)روس میں داعش کے سات جنگجو گرفتارکرلیے گئے، ان جہادیوں کا تعلق داعش سے ہے، جو ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں تھے،غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ روس کے انٹیلیجنس ادارے ایف سی بی نے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام کے تحت سات مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں اورالاس نامی علاقے میں عمل میں آئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان جہادیوں کا تعلق داعش سے ہے، جو ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں تھے۔

مزید :

عالمی منظر -