کینیڈا کا داعش کے خلاف فضائی آپریشن روکنے کا اعلان

کینیڈا کا داعش کے خلاف فضائی آپریشن روکنے کا اعلان

  

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا کی حکومت نے شام اور عراق میں سخت گیر گروپ دولت اسلامی‘‘داعش’’ کے خلاف فضائی حملے روکنے اور 22 فروری تک اپنے لڑاکا طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اوٹاوا میں کینیڈین وزیردفاع ہارگیٹ ساگان نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی حملوں کے بجائے کینیڈا 210 فوجی ماہرین علاقے میں بھیجے گا جو داعش کے خلاف سرگرم فوجیوں کو عسکری تربیت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے ڈرون طیارے اور امریکا کی قیادت میں دوسرے ملکوں کے داعش مخالف فضائی آپریشن میں شامل لڑاکا طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -