کترینہ اپنی بہن کو فلموں میں متعارف نہ کرا سکیں

کترینہ اپنی بہن کو فلموں میں متعارف نہ کرا سکیں

  

ممبئی(اے پی پی) کترینہ کیف کا اپنی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، بالی ووڈ ترجمان کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر بننے کے خواب بھی دیکھ رہی تھیں اور چاہتی تھیں کہ فرانسیسی فلم کا ری میک بنائیں جس میں اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو متعارف کرائیں، تاہم کترینہ کے فرنچ کنکشن کے معاملات طے نہیں پا سکے ،جس کے بعد کترینہ کے اپنی بہن کو فلموں میں متعارف کرانے کے خواب بکھر گئے ہیں، دوسری جانب فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ کترینہ اپنے اناڑی پن کے باعث معاملات طے نہیں کر پائیں۔

مزید :

کلچر -