سہیل قمر کی فلم ’’گینگ ‘‘ کی کاسٹنگ اور لوکیشنز فائنل کرنے کیلئے پاکستان آمد

سہیل قمر کی فلم ’’گینگ ‘‘ کی کاسٹنگ اور لوکیشنز فائنل کرنے کیلئے پاکستان ...

  

لاہور(فلم رپورٹر) ہدایتکارسہیل قمر فلم ’’گینگ ‘‘ کی کاسٹنگ اور لوکیشنز فائنل کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے ۔جرمن نژاد پاکستانی ہدایتکارسہیل قمر نے بتایا کہ فلم’’گینگ ‘‘ جدید ٹیکنالوجی پر تیار کی جارہی ہے جس کا سکرپٹ واجد زبیری نے تحریر کیا۔ جبکہ سکرین پلے ماجد علی شاہ نے تیار کیا ہے ’’گینگ‘‘ کی شوٹنگ کے لیے تمام ٹکنیشنز جرمن سے آئیں گے۔جبکہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی جرمنی میں ہوگا ۔اُن کاکہناتھاکہ فلم کا سکرپٹ تیار کرنے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا ہے۔میں فلم کو بھرپور محنت اور لگن سے تیار کررہاہوں میرا کسی بھارتی فلم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہم اپنے بجٹ میں رہ کر ایک عالمی معیاکی فلم تیار کریں گے۔

مزید :

کلچر -