احسن خان پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کریں گے

احسن خان پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگزکو سپورٹ کریں گے۔اس سلسلے میں احسن خان اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا اور میں کافی عرصہ باقاعدگی سے کرکٹ کھیلتا بھی رہا۔پاکستان سپر لیگ سے نہ صرف ہمارے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا بھر میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم پی ایس ایل کامیابی حاصل کرے گی۔یاد رہے کہ احسن خان نے کراچی کنگز کا گزشتہ میچ بختاور بھٹو کے ہمراہ دیکھا اس موقع پر انہوں نے بختاور بھٹو کو اپنے سماجی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیاانہوں نے معروف اداکار کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید :

کلچر -