رواں سال کے دوسرے ماہ بھی تاحال کوئی نئی پاکستان فلم ریلیز نہ ہو سکی
لاہور( این این آئی) سال 2016ء کے دوسرے ماہ بھی تاحال کوئی نئی پاکستان فلم ریلیز نہ ہونے کے باعث پرانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے ، بارہ فروری کو ندا چوہدری اور احمد بٹ کی پرانی فلم ’’ ٹونٹی ٹونٹی ‘‘ دوبارہ نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق سال 2016ء کے آغاز سے لے کر فروری میں بھی تاحال کوئی نئی پاکستانی فلم نمائش کے لئے پیش نہیں کی جا سکی جس کے باعث سینما گھروں میں پرانی پاکستانی فلموں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تین فلمیں ’’گجر 302‘‘ ، ’’وحشی راجپوت ‘‘ ، اور ’’ شکارن ‘‘ نمائش کیلئے پیش ہو چکی ہیں ۔
جبکہ اب چوتھی فلم ’’ ٹونٹی ٹونٹی ‘‘ بارہ فروری کو دوبارہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔