لاہورآرٹس کے زیر اہتما م انتظار حسین کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس

لاہورآرٹس کے زیر اہتما م انتظار حسین کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس(الحمراء) کے زیر اہتما م برصغیر پاک وہند کے عظیم افسانہ نگار،ناول نگار اورکالم نویس انتظار حسین کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)عطاء محمد خان ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے کہا کہ انتظار حسین بلاشبہ ایک عظیم علمی وادبی شخصیت تھے، جن کے قریب بیٹھ کر ان کی قدوقامت کا رعب طاری نہیں ہوتا بلکہ ان کے پاس بیٹھے والا اپنے آپ کو معتبر اور باوقار سمجھنے لگتا تھا، میں کئی بار اس کیفیت سے گزار ہوں۔وہ لمحات میری زندگی کا اثاثہ ہیں میں ان کو کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔تقریب میں ڈاکٹر امجد طفیل،نیلوفرریاض،ظہیربدر،سرفراز،روالفقار علی زلفی،زاہدمسعود، ڈاکٹر غافر شہزاد، ڈاکٹر اعجاز الحسن اور ڈاکٹر کنول فیروز نے اظہار کیا ۔واضح رہے کہ انتظار حسین الحمراء آرٹس کونسل میں ہونے والی عالمی ادبی وثقافتی کانفرنسیں کا ستارہ ہوا کرتے تھے۔

مزید :

کلچر -