استاد سلامت علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد

استاد سلامت علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے محفل موسیقی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹر اپنے سٹوڈیو میں معروف کلاسیکی گلوکار استاد سلامت علی خاں (مرحوم) کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے آج کو ایک محفلِ موسیقی کا انعقاد کر رہا ہے۔اس تقریب میں استاد شفقت سلامت علی خاں ،استاد حسین بخش گلو، استاد تاری خاں،فریحہ پرویز، بینش پرویز اور دیگر آرٹسٹ کلاسیکی موسیقی کی اس محفل میں اپنے فن کا جو ہر دکھائیں گے۔ تقریب کو پروڈیوسر محسن جعفر پروڈیوس کریں گے۔جنرل منیجرپی ٹی وی بشارت خان نے کہا ہے کہ کلاسکی موسیقی کی ترویج کیلئے لاہور سینٹر ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

مزید :

کلچر -