عائزہ خان کی نئی سیریل’’تم کون پیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

عائزہ خان کی نئی سیریل’’تم کون پیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عباس کی نئی سیریل’’تم کون پیا‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی ہے اور جلد ہی اس کی ایڈیٹنگ اور دیگر کام مکمل کرلئے جائیں گے۔اس سیریل میں عمران عباس کے ہمراہ عائزہ خان نے مرکزی کردار کیا ہے۔ سیریل کو سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کیا ہے جس کے ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں۔اس بارے میں عائزہ خان کا کہنا ہے کہ یاسر نواز کے ساتھ’’تم کون پیا‘‘میں کام کرنا میرے کیرئر کا بہترین تجربہ ہے ۔عبداللہ قادوانی اور اسد قریشی کی ٹیم نے نہایت پروفیشنل انداز سے کام کیا ہے۔سیریل کی کہانی بھی بہت اچھی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ناظرین مجھے پہلی بار عائزہ خان کے ساتھ ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -