کروڑوں کا معاوضہ لینے والے عامر خان آج فارغ

کروڑوں کا معاوضہ لینے والے عامر خان آج فارغ
 کروڑوں کا معاوضہ لینے والے عامر خان آج فارغ

  

ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے لئے بھارت میں آئے دن مشکلات کھڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، عدم برداشت اور انتہا پسندی پر اظہار رائے نے ان کا بھارت میں جینا دو بھر کر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ اشتہارات کے فروغ کے لئے کروڑوں کا معاوضہ لینے والے مسٹر پرفیکشنسٹ آج فارغ نظر آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت عامر خان تشہیر کے لئے کسی انڈین برانڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ پہلے انکریڈیبل انڈیا پھر روڈ سیفٹی مہم اور اس کے بعد گزشتہ روز ایک بھارتی آن لائن خرید و فروخت کی کمپنی نے بھی ان کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان برانڈز کی تشہیر کے لئے بہت دھیان سے پراڈکٹ کا چناؤ کرتے ہیں اور ایک وقت میں ایک ہی معاہدہ دستخط کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ان کے پاس کوئی برانڈ موجود نہیں۔

مزید :

کلچر -