یو ٹیوب پر شردھا کپور کی مقبولیت میں اضافہ

یو ٹیوب پر شردھا کپور کی مقبولیت میں اضافہ
 یو ٹیوب پر شردھا کپور کی مقبولیت میں اضافہ

  

ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپورکی یو ٹیوب پر مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کے گانے''سن ساتھیا'' کو یو ٹیوب میں تیس ملین لوگ دیکھ چکے ہیں اور وہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔ ان کو اپنی اس مقبولیت کی خوشی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ میرے گانے''سن ساتھیا'' کو یوٹیوب پر پسند کیا جا رہا ہے۔ میں نے رقص کو بھی کھارا ہے اسی وجہ سے شائقین میرے رقص کی تعریف کرتے ہیں۔ میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موہت سوری کی طرف سے ان کی فلم''ہاف گرل فرینڈ'' کی آفر کی گئی تھی۔ مجھ سے قبل اداکارہ کترینہ کیف، دپیکا پدوکون، پرینیتی چوپڑا اور کریتی سانن کو پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم چاروں اداکاراؤں کی جانب سے موہت سوری کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا تھا جب کہ میں نے اسے قبول کر لیا ہے۔

موہت سوری کی یہ فلم ممتاز ناول نگار چیتن بھگت کے شہرہ آفاق ناول ''ہاف گرل فرینڈ'' پر بنائی جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی میں بہار سے تعلق رکھے والا ایک سادہ لڑکا انگریزی زبان پر عبور رکھنے والی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ درحقیقت فلم میں بھارت میں انگریزی بولنے اور نہ بولنے والوں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شردھا کپور کی''ہاف گرل فرینڈ'' رواں سال کے آخر میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔ شردھا نے مزید کہا کہ مجھے تھائی فوڈ بہت اچھا لگتا ہے، میں تھائی فوڈ بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم''باغی'' میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -