عزت و شہرت بزرگوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ‘ راحت فتح علی خان

عزت و شہرت بزرگوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ‘ راحت فتح علی خان
 عزت و شہرت بزرگوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ‘ راحت فتح علی خان

  

لاہور ( این این آئی) معروف قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ قوالی کے ساتھ فلمی گائیکی میں بھی عزت و شہرت بزرگوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قوالی میرا خاندانی کام ہے اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے فن قوالی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزرگان دین کی درگاہوں پر حاضریاں دے رہے ہیں۔ اس لیے میں اپنی خاندانی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے قوالی کے شعبہ میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم )نے قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرایا اور ان کی وفات کے بعد جو ذمے داری مجھے سونپی گئی اس کا مجھ پر بہت زیادہ پریشر تھا۔ان کے مشن اور اپنی فیملی کے نام کو آگے بڑھانا میرے لیے بہت بڑا چیلنج تھا جس کے لیے میں ہر لمحہ بہتر سے بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان نے کہا کہ یہ میرے بزرگوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ قوالی کے ساتھ فلمی گائیکی میں بھی عزت، شہرت دی ہے۔

مزید :

کلچر -