ہمارے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ‘ عابد علی

ہمارے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ‘ عابد علی
 ہمارے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ‘ عابد علی

  

لاہور ( این این آئی ) سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ ہمارے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں جو قابل فخر بات ہے ، ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں نے جب بھی اپنی کوئی پروڈکشن کی ہمیشہ اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنے ملک کی ثقافت کو بہتر انداز میں پیش کرسکوں ۔ہمارے پاس بہت اچھے لکھنے والے موجود ہیں پھر ہمارے ارد گرد موجود بے شمار ایسی کہانیاں موجود ہیں جو سچائی سے بہت قریب ہیں اگر ہم ان ہی موضوعات کو لے کر ڈرامے یا فلمیں بنائیں تو اسے بہت زیادہ پزیرائی ملے گی۔ عابد علی نے کہاکہ ہمارا ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بھی دنیا کے دیگر ممالک اور خاص طور سے بھارت کے مقابلے میں بہت بہتر اور معیاری ہے،ملک میں بنائے جانے والے ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایک اچھے صحت مندانہ رجحان سے ڈراموں کا معیار بہتر سے بہتر ہورہا ہے لیکن آنے والے وقت میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ نئی ٹکنالوجی ہمارے لیے بے حد ضروری ہوجائے گی اور اس کے لیے ہمیں تیار رہنا ہوگا

، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو بہت اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید :

کلچر -