متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ‘ ماورا حسین

متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ‘ ماورا حسین
 متعدد بھارتی فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ‘ ماورا حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) اداکارہ ماورا حسین نے کہاہے کہ میری بالی ووڈ میں پہلی فلم ’’ صنم تیری قسم ‘‘ کی کامیابی نے میرے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھول دیئے ہیں ، فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی متعدد فلمسازوں کی جانب سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت میں کام کرنا اور وہاں سے کامیابی سمیٹنا کسی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کیونکہ بالی ووڈ کی انڈسٹری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں اداکارائیں موجود ہیں اور ان میں سے ٹاپ ٹین اداکاراؤں کے مقابلے کے لئے کسی پاکستانی اداکارہ کی کامیابی میرے نزدیک قابل فخر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ماورا حسین نے کہاکہ بھارت میں فنکار کو کسی قسم کے کوئی پریشر کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ، وہاں میں نے فلم کے دوران جتنا بھی کام کیا مجھے محبت اور دوستی کے ہی پیغامات ملے ہیں ۔ مستقبل میں بھی بالی ووڈ میں کام کرتی رہوں گی ۔



البتہ اگر کسی پاکستانی فلم میں میرا کردار مضبوط ہوا تو ضرور اس میں بھی کام کروں گی ۔

مزید :

کلچر -