داعش سمیت مختلف تنظیموں کیخلاف آپریشن ؛ پنجاب کے 17شہروں میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

داعش سمیت مختلف تنظیموں کیخلاف آپریشن ؛ پنجاب کے 17شہروں میں رینجرز طلب کرنے ...

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کیخلاف آپریشن کیلئے رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن سے پہلے رینجرز نے فری ہینڈ مانگ لیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رینجرز کو ابتدائی طور پر بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، سرگودھا، سیالکوٹ، ملتان، رحیم یار خان،گوجرانوالہ سمیت 17 شہروں میں طلب کیا جائے گا۔رینجرز کو طلب کرنے کی تاریخ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت پر صوبے میں داعش سمیت دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن کیلئے کافی دباو تھا۔ذروئع کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -