اربوں کے میگا منصوبوں کی شفافیت جاننے کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے ؛ ڈاکٹر طاہرالقادری

اربوں کے میگا منصوبوں کی شفافیت جاننے کیلئے قومی کمیشن بنایا جائے ؛ ڈاکٹر ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے میگا منصوبے پاکستان کو کمزور کررہے ہیں ،اربوں ڈالر کے لیے گئے قرضوں اور میگا منصوبوں کی شفافیت جاننے کے لیے قومی کمیشن بنایا جائے ۔دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیے بے تاب اور آپریشن ضرب عضب کو ایک سال تک تاخیر کا نشانہ بنانے والے حکمران پی آئی اے کے ملازمین سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک پر عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل حکمران صرف اپنی دولت میں اضافہ کرنے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کررہے ہیں ، عوام کے آئینی حقوق کو روندا جارہا ہے اور کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں ۔حکمرانوں کے ظالمانہ اقدامات اور دولت کی ہوس سے وفاق اور پاکستان کمزور ہو رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -