سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم جلد گرفتار کئے جائیں،وزیراعلیٰ

سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم جلد گرفتار کئے ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ سمن آباد میں دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں کے قتل کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گااورملزمان قانون کے تحت قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

مزید :

علاقائی -