یونیسف کے تعاون سے نکاسی آب منصوبے جلد مکمل کر لئے جائینگے،ملک تنویر اسلم

یونیسف کے تعاون سے نکاسی آب منصوبے جلد مکمل کر لئے جائینگے،ملک تنویر اسلم

  

لاہور(پ ر) صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت یونیسف سمیت دیگر بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے تعاون سے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل پر پہنچا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں یونیسف کے پروگرام (wash) کے پاکستان میں سربراہ ٹیموٹھی گریو کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ انجینئر کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ساتھ واش سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان 2014-24 کے تحت یونیسف سے طے پانے والے معاہدے سے نا صرف نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ اس حوالے سے حکومت پنجاب کے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بھی یہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ٹیموٹھی گریو نے ملک تنویر اسلم اعوان کو بہاولپور کی تحصیلوں کے دورہ کے بارے میں بریف کیا اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تعریف کی۔

مزید :

علاقائی -