مقامی چینلوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرے،معاذ اشفاق
لاہور(پ ر)جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے منتظم معاذ اشفاق نے کہا کہ مقامی چینلوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے لیکن کچھ شر پسند لوگ میڈیا ہاؤسز پرآئے روز حملے کر رہے ہیں ۔ اس پر حکومت کوسخت ایکشن لینا چاہیئے تاکہ ان شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا اس چینل سے پہلے بھی کئی چینل پر حملے ہو چکے ہیں لیکن کسی بھی حملے میں ملوث ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے کہا کہ کل جمعیت طلبہ عربیہ لاہور نفاذ اسلام کانفرنس کے حوالے سے منصورہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کروائے گی