پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کیخلاف آپر یشن ضروری ہے ‘چو دھر ی سرور

پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کیخلاف آپر یشن ضروری ہے ‘چو دھر ی سرور

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنازئزر چو دھر ی محمدسرور نے کہا کہ کوئی’’ احتساب‘‘ کو ’’انتقام‘‘ کا نام دیکر خود کو بچانہیں سکتا ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت ہر کر پشن کر نیوالوں کو بے نقاب اور ان سے لوٹی دولت واپس لانی چاہیے ‘پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کے خلاف آپر یشن ضروری ہے ‘حکمران احتجاج کر نیوالوں کو ’’للکارا‘‘کر خود کو سیاسی غنڈہ ثابت کر رہے ہیں ‘تحر یک اقتدار میں آکر ملکر ایسا آزادانہ احتساب کر یگی چور اور ڈاکوؤں اقتدار کے ایوان کی بجائے جیلوں میں ہوں گے ‘عمران خان کے اقتدار میں آنے سے ہی ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات ملے گی ۔ وہ اپنے دفتر میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ‘ شعبہ خواتین کی صوبائی صدر سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں نے ملک کو ہمیشہ سے دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اور اب بھی اپنی کر پشن بچانے کیلئے اندر کھاتے ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -