مانگامنڈی کی یوسی 263 میں دوبارہ الیکشن ،آزاد امیدوار کامیاب

مانگامنڈی کی یوسی 263 میں دوبارہ الیکشن ،آزاد امیدوار کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی ( نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی یونین کونسل 363 میں چیئرمین کی سیٹ پر دوبارہ الیکشن ہونے پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک لیاقت جھیڈو غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 263 میں الیکشن 2015ء میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین چودھری یونس گجر کامیاب ہوئے تھے مگر الیکشن سے ایک روز قبل ایک آزاد امیدوار فوت ہو چکے تھے۔ جس پر اس یونین کونسل میں دوبارہ الیکشن کروانا ضروری ہو گیا تھا۔ الیکشن کمشنر اتھارٹی نے دوبارہ الیکشن کروانے کے لئے 9 فروری کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز پرامن اورشفاف الیکشن ہونے پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چیئرمین لیاقت جھیڈو غیرسرکاری نتائج کے مطابق تقریباً مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں 750 ووٹ زیادہ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جس پر مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں نے آزاد امیدوار کی کامیابی پر خوشی کا جشن منایا۔

مزید :

علاقائی -