جہازوں کی فٹنس کیلئے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منفی خبروں کی تردید کردی

جہازوں کی فٹنس کیلئے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہیں،سول ایوی ...

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)پاکستان سول ایوی ایشن آتھارٹی حالیہ دنوں میں میڈیا پر جہازوں کی فٹنس کے حوالے سے چلنے والی منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی جہازوں کی فٹنس کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کو نہ صرف یقینی بناتی ہے بلکہ مسافروں کے جان و مال کی حفاظت بھی اس کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان کے مطابق سی اے اے منظم اور مربوط نظام کے ذریعے ائروردنس کے تمام قوانین پر عمل درآمد کرتی ہے اور کسی بھی موقع پر کسی بھی پائلٹ کو مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والے کسی بھی جہاز کو اڑانے کی قطعی طور پر اجازت نہیں دیتی ہے ۔ترجمان کے مطابق کچھ لوگ اپنے زاتی مفاد کے لئے اس قسم کی من گھڑت باتیں کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم یہ تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -