پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’تاریخ کی اہمیت‘‘ پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’تاریخ کی ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’تاریخ کی اہمیت‘‘ پر سیمینارکا انعقا د کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے ہسٹری آف ساؤتھ ایشیا کی ماہر پروفیسر باربرا میٹکاف نے تفصیلی لیکچر دیا۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف آرٹس اور چیئرمین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چاؤلہ ، ڈاکٹر فراز انجم ، ڈاکٹر محبوب حسین، غازی محمد عبداللہ، ڈاکٹر نعمانہ ، ڈاکٹر مقبول اعوان ودیگر اساتذہ سمیت پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم اے کے طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر باربرا میٹکاف نے کہا کہ معاشرے میں اچھے شہر ی پیدا کرنے کیلئے تاریخ کا مضمون بہت اہم ہے۔

انہوں نے تاریخ نویسی کے نئے موضوعات پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر اقبال چاؤلہ نے کہا کہ اپنے خطاب میں تاریخ نویسی کا پاکستانی تناظر بیان کیا اور پاکستانی مورخین کے کام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ تاریخ میں ڈاکٹر باربرا میٹکاف سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں بارے بتایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -